ریحام خان نے عمران خان سے طلاق کی تصدیق کردی

عمران اور ریحام خان 9 ماہ 22 دن میاں بیوی رہنے کے بعد دونوں کے راستے جدا ہوگئے۔


ویب ڈیسک October 30, 2015
عمران اور ریحام خان 9 ماہ 22 دن میاں بیوی رہنے کے بعد دونوں کے راستے جدا ہوگئے۔ فوٹو؛ فائل

LONDON: ریحام خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے طلاق سے متعلق خبر کی تصدیق کردی۔

ریحام خان ان دنوں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں موجود ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے تصدیق کردی ہے کہ ان کے اور عمران خان کے راستے جدا جدا ہوگئے ہیں اور وہ اب میاں بیوی نہیں رہے اور اس حوالے سے طلاق کے کاغذات تیار کئے جارہے ہیں۔



واضح رہے کہ عمران اور ریحام خان 8 جنوری کو رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھے اور 9 ماہ 22 دن میاں بیوی رہنے کے بعد دونوں کے راستے جدا جدا ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں