ریحام خان سے علیحدگی ہوگئی لیکن ان کا احترام کرتا ہوں عمران خان

طلاق کا فیصلہ میرے اور ریحام خان کے خاندان کے لئے تکلیف دہ ہے، چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک October 30, 2015
طلاق کا فیصلہ میرے اور ریحام خان کے خاندان کے لئے تکلیف دہ ہے، چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو:فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی تصدیق کردی ہے کہ ان کے اور ریحام خان کے راستے جدا جدا ہوگئے ہیں اور عوام سے درخواست ہے کہ نجی معاملات کا احترام کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کا اپنی ٹوئٹس میں کہنا تھا کہ طلاق کا فیصلہ میرے اور ریحام خان کے خاندان کے لئے تکلیف دہ ہے اور عوام سے بھی درخواست ہے کہ وہ ہمارے ذاتی معاملے کا احترام کریں۔



عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ریحام خان کے اخلاقی کردار اور جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور خاص طور پر غریبوں کے لئے ریحام خان کی مدد کرنا قابل عزت ہے۔

 



عمران خان نے مزید کہا کہ ریحام خان کو پیسے دینے کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور رپوٹس شرمناک اور جھوٹی ہیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں