عمران اور ریحام کی طلاق پر سیاسی رہنماؤں کی بیان بازی

اگر پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر ہوتا ریحام خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دیتا، وزیراطلاعات سندھ


ویب ڈیسک October 30, 2015
عمران خان کا ذہن ہی ایسا ہے کہ ساتھ ان کے ساتھ کسی بھی شخص کا رہنا بہت مشکل ہے، نثارکھوڑو فوٹو: فائل فوٹو : این این آئی

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کی طلاق کی خبریں سامنے آنے کے بعد مخالفین کی جانب سے تنقید کے نشتر چلانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

وزیراطلاعات سندھ نثار کھوڑو نے عمران خان کی ریحام کے ساتھ طلاق کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون مشرقی ہو یا مغربی عمران خان کے ساتھ نہیں چل سکتی، بہت جلد مشرق اور مغرب کی سیاست بھی عمران خان سے الگ ہو جائے گی۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر ہوتا ریحام خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دیتا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل رہنما کا کہنا تھا کہ عمران اور ریحام کے درمیان طلاق پر افسوس ہے، یہ دونوں کا ذاتی مسئلہ ہے اور اس معاملے کو ہمیں زیادہ اچھالنا نہیں چاہیئے۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا کہ عمران خان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی ہے اور اب ہیٹ ٹرک کا چانس ہے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران اور ریحام کی شادی کی خبر انتہائی افسوسناک ہے لیکن عمران خان کا ذہن ہی ایسا ہے کہ ساتھ ان کے ساتھ کسی بھی شخص کا رہنا بہت مشکل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |