وزیراعظم نے لیگی رہنماؤں کو عمران خان کی ذاتی زندگی پر بیان بازی سے روک دیا

کوئی رہنما عمران خان کے خاندانی معاملات میں کوئی تبصرہ نہ کرے، وزیراعظم کی ہدایت

کوئی رہنما عمران خان کے خاندانی معاملات میں کوئی تبصرہ نہ کرے، وزیراعظم کی ہدایت. فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کو عمران خان کی ذاتی زندگی پر بیان بازی سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سختی سے لیگی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمران خان کی ذاتی زندگی پر بیان بازی نہ کریں اور خاندانی معاملات پر کوئی تبصرہ بھی نہ کیا جائے۔


https://www.dailymotion.com/video/x3bnnia_politicians-comments-on-imran-reham-khan_news

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان کو طلاق دے دی
Load Next Story