میڈیا کو بلدیاتی انتخابات کےغیرسرکاری نتائج نشرکرنےکی مشروط اجازت

ٹی وی چینلز پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج نشر کرسکتے ہیں،لاہور ہائیکورٹ


ویب ڈیسک October 30, 2015
ٹی وی چینلز پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج نشر کرسکتے ہیں،لاہور ہائیکورٹ. فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے میڈیا کو بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج نشر کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا کو بلدیاتی انتخابات کے دوران غیرحتمی نتائج نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے خلاف شہری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوران میڈیا کو غیرحتمی نتائج نشر کرنے پر پابندی غیرآئینی اقدام ہے جو کہ آرٹیکل 19 اے کے منافی بھی ہے۔

عدالت نے سماعت کے دوران میڈیا کو غیرسرکاری نتائج نشر کرنے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینلز پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج نشر کرسکتے ہیں لیکن اس میں سنسنی نہ پھیلائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں