سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے آرمی چیف

جنرل راحیل شریف نے جہلم میں پاک سعودیہ مشترکہ مشقوں کا معائنہ اور جوانوں کی مہارت کو سراہا۔


ویب ڈیسک October 30, 2015
جنرل راحیل شریف نے جہلم میں پاک سعودیہ مشترکہ مشقوں کا معائنہ اور جوانوں کی مہارت کو سراہا۔ فوٹو:فائل

سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ اگر سعودی عرب کی سالمیت اور خودمختاری کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ درپیش ہوا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔





آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم میں ہونے والی پاک سعودی عرب مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر سعودی فوج کے 6 رکنی وفد نے بھی الشباب فوجی مشقوں کا معائنہ کیا، سربراہ پاک فوج نے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے جذبے اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔



تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں برادرانہ تعلقات قائم ہیں اوراگر کسی بھی لمحے سعودی عرب کی سالمیت اور خودمختاری کو خطرہ لاحق ہوا تو پاک فوج مضبوط ردعمل دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں سے دونوں ملکوں کی انسداد دہشت گردی کی کوششیں مزید بارآور ثابت ہوں گی اور دہشت گردی کی لعنت کو اس کی ہرشکل میں شکست دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں