آئی سی سی نے قومی کرکٹر بلال آصف کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا

بلال آصف شارجہ ٹیسٹ میں بطور آل راونڈر پاکستان کی نمائندگی کرسکیں گے


ویب ڈیسک October 30, 2015
بلال آصف شارجہ ٹیسٹ میں بطور آل راونڈر پاکستان کی نمائندگی کرسکیں گے، فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی اسپنر بلال آصف کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی آف اسپنر اور اوپننگ بلے باز بلال آصف کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا ہے۔ زمبابوے کے خلاف اپنے دوسرے ایک روزہ میچ میں امپائرز نے بلال آصف کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا تھا جس کے بعد آل راؤنڈر نے 19 اکتوبر کو چنئی میں بائیو مکینک ٹیسٹ دیا تھا جس میں انہیں کلیئر قرار دے دیا گیا ۔ آئی سی سی کی جانب سے کلین چٹ ملنے کےبعد بلال آصف شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ بلال آصف نے اپنے دوسرے ہی میچ میں زمبابوے کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں تھی اور اسی میچ میں امپائرز نے ان کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں