الیکشن کمیشن نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر عابد شیر علی اور ان کے والد کو طلب کرلیا

عابد شیر علی اور ان کے والد سمیت دیگر فریقین کو 3 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے گئے


ویب ڈیسک October 30, 2015
عابد شیر علی اور ان کے والد سمیت دیگر فریقین کو 3 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے گئے، فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر عابد شیر علی اور ان کے والد چوہدری شیر علی کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات 12 بجے کے بعد بھی انتخابی مہم کے حوالے سے جلسہ جاری رکھا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے عابد شیر علی اور ان کے والد چوہدری شیر علی کو وضاحت کے لیے طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ممبر پنجاب اسمبلی طاہر جمیل، ڈی سی او، سی سی پی او اور ڈی آر او فیصل آباد کو بھی طلب کرتے ہوئے تمام فریقین کو 3 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

دوسری جانب ڈی سی او فیصل آباد نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کے تحت شہر میں ریلیوں، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہوگی جب کہ بلدیاتی الیکشن جیتنے کی خوشی میں خوشیاں منانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں