مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید

گزشتہ ایک ماہ سے جاری کشیدگی اور مظاہروں کے نتیجے میں اب تک 58 فلسطینی اسرائیلی درندگی نشانہ بن چکے ہیں


ویب ڈیسک October 30, 2015
گزشتہ ایک ماہ سے جاری کشیدگی اور مظاہروں کے نتیجے میں اب تک 58 فلسطینی اسرائیلی درندگی نشانہ بن چکے ہیں، فوٹو: فائل

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی درندگی کا سلسلہ جاری ہے جس میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی كنارے كے علاقے حبرون ميں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید 2 نہتے فلسطينی باشندے شہید ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور یہ کشیدگی مغربی كنارے سے نکل کراسرائيلی شہر حبرون تک جا پہنچی ہے، اسرائیلی فوج نے فلسطينيوں كو اسرائيلی علاقوں سے دور ركھنے كے لیے سڑكوں پر بڑی ركاوٹيں بھی لگادی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری کشیدگی اور مظاہروں کے نتیجے میں اب تک 58 فلسطینی اسرائیلی درندگی اور بربریت کانشانہ بن چکے ہیں جب کہ سیکڑوں افراد فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں