ہر پاکستانی کو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے عبدالرزاق

پوری قوم کورفاحی کاموں میں حصہ لینا چاہیے اور خاص کر صحت سے متعلق رفاحی کاموں کی طرف توجہ دینا چاہئے۔ عبدالرزاق


ویب ڈیسک October 23, 2012
پوری قوم کورفاحی کاموں میں حصہ لینا چاہیے اور خاص کر صحت سے متعلق رفاحی کاموں کی طرف توجہ دینا چاہئے،عبدالرزاق فوٹو : فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبدالرزاق اور سعید اجمل نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو صحت کے حوالے سے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ غریب آدمی کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہوسکے۔

دونوں قومی کھلاڑیوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سرگودھا کے ڈائلیسز سنٹر میں مریضوں کی تیمارداری کے بعد ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو فلاحی کاموں میں حصہ لینا چاہیے اور خاص کر صحت سے متعلق فلاحی کاموں کی طرف توجہ دینا چاہئے۔

ہمارے ملک میں بھی مستحق افراد کے لئے مخیر افراد کو فلاحی ادارے بنانے چاہیئں، قومی کھلاڑیوں نے ڈائلیسز سنٹر کے دورے کے دوران مریضوں کو پھول بھی پیش کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |