کراچی ٹریفک پولیس کا بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف مہم کا اعلان

بنا لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف مقدمات درج کرکےانہیں عدالتوں میں پیش کیا جائیگا، ڈی آئی جی ٹریفک


ویب ڈیسک October 30, 2015
بنا لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف مقدمات درج کرکےانہیں عدالتوں میں پیش کیا جائیگا، ڈی آئی جی ٹریفک، فوٹو: فائل

SUKKUR: ٹریفک پولیس نے شہر میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کیا ہے.

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی امیر شیخ کے مطابق كراچی ميں ٹريفك سسٹم كو دنيا كے ديگر ممالك کی طرز پر لايا جارہا ہے جس کے تحت اب گاڑی چلانے والے جن ڈرائیوروں کے پاس لائسنس نہیں ہوں گے انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور انہیں عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا۔

امیر شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی میں اب تك ڈرائيونگ لائسنس كے بغير گاڑی چلانے والوں کے محض چالان كيے جاتے تھے تاہم اب بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سختی كرنے كا فيصلہ كيا گيا ہے جس پر عملدرآمد 2 نومبر پير سے ہوگا جب کہ جعلی ڈرائيونگ لائسنس پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی جعلسازی كا مقدمہ درج كيا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں