امریکا کا اپنی اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ شام بھیجنے کا فیصلہ

اسپیشل فورسز کے دستےجنگجو تنظیم داعش کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے ساتھ لڑنے میں مقامی قیادت کی مدد کریں گے، پینٹاگون


ویب ڈیسک October 31, 2015
اسپیشل فورسز کے دستےجنگجو تنظیم داعش کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے ساتھ لڑنے میں مقامی قیادت کی مدد کریں گے، پینٹاگون، فوٹو: فائل

امریکا نے جنگجو تنظیم داعش کے خلاف شام میں لڑنے کے لیے اپنی اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے شام میں بر سرے پیکار جنگجو تنظیم داعش کے خلاف نبردآزما مقامی فورسز کی مدد کے لیے اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کے مطابق امریکا 50 کے قریب اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ شام کے خانہ جنگی سے متاثرہ علاقوں میں بھیجے گا جہاں شامی افواج جنگجو تنظیم داعش سے لڑنے میں مصروف ہیں جب کہ یہ دستے مقامی قیادت کو ہر طرح سے مالی اور ملٹری معاونت فراہم کریں گی تاکہ جنگجو تنظیم داعش کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے ساتھ لڑا جا سکے۔

امریکی صدراوباما نے اسپیشل فورسز پرمشتمل دستوں کو شمالی شام میں تعیناتی کی منظوری بھی دے دی ہے جب کہ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا عراقی میں اسی طرح کی اسپیشل فورسز کی تعیناتی پر غور کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں