ایف بی آردفاترمیں بھی بائیومیٹرک مشینیں اورکیمرے لگیں گے

خریداری کیلیے کمیٹی قائم،3نومبرتک ضروریات بتانے کیلیے فیلڈفارمیشنز کو خط ارسال


Ehtisham Mufti October 31, 2015
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنے تمام دفاتراور ذیلی اداروں میں بائیو میٹرک مشینوں اورکیمروں کی خریداری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے مختلف سرکاری ونیم سرکاری اداروں ومحکموں میں گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کے بعد تمام وفاقی،صوبائی اداروں ومحکموں میں بائیومیٹرک مشینوں کی تنصیب کو لازم قرار دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی ہدایات پر فیڈرل بورڈآف ریونیونے فوری طور پرعمل درآمد شروع کردیا ہے اور ایف بی آر کی جانب سے محکمہ کسٹمز اور تمام ریجنل ٹیکس آفسزمیں افسران، اسٹاف واہلکاروں کی حاضری کے لیے بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ ان افسران واسٹاف کی نشاندہی ہوسکے جو صرف تنخواہ لینے کے لیے محکمہ کسٹمزاورآرٹی اوکے دفاتر میں آتے ہیں۔

اس ضمن میں فیڈرل بورڈآف ریونیو نے کلکٹر پریونٹیو کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد اورسمبڑیال جبکہ چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، حیدرآباد اور سکھرکومکتوب نمبر 6(1)S&M/2015 ارسال کیا ہے جس میں بائیو میٹرک مشینوں اورکیمروں کی تنصیب کے لیے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنے تمام دفاتراور ذیلی اداروں میں بائیو میٹرک مشینوں اورکیمروں کی خریداری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور محکمہ کسٹمز، ریجنل ٹیکس آفسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 3 نومبر 2015 تک بائیومیٹرک مشینوں اورکیمروں کی تعداد سمیت دیگر تفصیلات فراہم کریں تاکہ ان کی ضروریات کے تناظر میں بائیو میٹرک سسٹم اورکیمروں کی خریداری کی جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے