شریف برادران کوتاریخی مقامات کے بجائے کمیشن سے سروکار ہے عمران خان

شریف برادران کو تاریخ اور قومی ثقافتی ورثے کی کوئی اہمیت نہیں، چیرمین تحریک انصاف


Numainda Express October 31, 2015
شریف برادران لاہور کے تاریخی جی پی او کو بڑے کمیشن کے لیے گرا دیں گے، عمران خان۔ فوٹو:فائل

KARACHI: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران کو تاریخی مقامات اور قومی ثقافت سے کوئی سروکار نہیں، وہ محض کمیشن کے لیے تاریخی مقامات کو گرا رہے ہیں۔

عمران خان نے ایک ٹیویٹ میں کہا ہے کہ شریف برادران کو تاریخ اور قومی ثقافتی ورثے کی کوئی اہمیت نہیں، وہ لاہور کے تاریخی جی پی او کو بڑے کمیشن کے لیے گرا دیں گے کیونکہ وہ محض بڑے کمیشن والے منصوبے بنانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان بارہا اپنے بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ جہاں پر بھی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی والے کرپشن کریں گے تو ہم ان کا پیچھا کریں گے اور انھیں قوم کا پیسہ نہیں لوٹنے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں