بھارت کا ایک اوربھیانک چہرہ سامنے آ گیا مسلمان خاتون کی لاش قبر سے نکال کر اجتماعی زیادتی

مسلمان خاتون کو جہاں دفن کیا گیا تھا اس سے 20 میٹر دور اس کی لاش پائی گئی


INP October 31, 2015
مسلمان خاتون کو جہاں دفن کیا گیا تھا اس سے 20 میٹر دور اس کی لاش پائی گئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: تمام مذاہب کو تحفظ دینے اور دنیا کے سب سے بڑے سیکولر ملک ہونے کے دعویدار بھارت کا ایک بھیانک اور مکروہ چہرہ سامنے آ گیا، اس اندوہناک واقعے سے انسانیت کا بھی سر شرم سے جھک گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ اور غازی آباد کے درمیان واقع گاؤں تلہتا میں ایک قبر سے ایک عورت کی لاش نکال کر اس سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ مسلمان خاتون دوران زچگی وفات پاگئی تھی۔ اسے جہاں دفن کیا گیا اس سے 20 میٹر دور اس کی لاش پائی گئی اس کے جسم پر کوئی کپڑا نہیں تھا۔ میڈیا رپوٹس کے تین آدمیوں نے مسلمان خاتون کی لاش کے ساتھ زیادتی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں