رومانیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 27 افراد ہلاک 150 سے زائد زخمی

جس وقت بخارسٹ کے کلب میں حادثہ پیش آیا تو اس وقت 400 افراد کنسٹرٹ دیکھنے کیلئے موجود تھے، حکام


ویب ڈیسک October 31, 2015
25 سے زائد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے، طبی عملہ۔ فوٹو: اے ایف پی

رومانیہ کے دارالحکومت میں ایک نائٹ کلب میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رومانیہ کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات دارالحکومت بخارسٹ کے نائٹ کلب میں ہونے والی آتشتزدگی کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 160 کے قریب زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا تو اس وقت تقریباً 400 افراد نائٹ کلب میں میوزک گروپ 'گڈ بائے ٹو گریویٹی' کا شو دیکھنے کے لئے موجود تھی۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق 25 سے زائد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔

رومانیہ کے وزات صحت کے حکام کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کو بھگڈر کے باعث جسم کے نچلے حصے میں زخم آئے ہیں۔ دوسری جانب رومانیہ کے صدر نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے'یہ سانحہ ہماری قوم اور میرے لیے بھی ایک دکھ بھرا واقعہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں