حکومت نے پیٹرول 264 اور ڈیزل 167 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا
مٹی کاتیل، ہائی اوکٹین اورلائٹ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں آئندہ ماہ بھی برقرار رہیں گی، اسحاق ڈار
QUETTA:
حکومت نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول 2 روپے 50 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 75 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے اضافہ کیا گیا ہے تاہم مٹی کے تیل، ہائی اوکٹین، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 76 روپے 26 پیسے ہوگئی ہے۔
واضح رہے اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو مدنظررکھتے ہوئے پیٹرول 5 روپے 28 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 34 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی تجویزدی تھی۔