خیرپورکی یونین کونسل درازہ شریف میں 2 گروپوں میں فائرنگ11 افراد جاں بحق

فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جس کے نتیجے میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جس کے نتیجے میں پولنگ روک دی گئی۔ فوٹو: فائل

یونین کونسل درازہ شریف میں دو سیاسی گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 11 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق خیرپور کے قصبے رانی پور کی یونین کونسل درازہ شریف میں پولنگ کے عمل کے دوران 2 گروپوں میں مسلح تصادم ہوگیا جس میں اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔




ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں میں فائرنگ ایک دوسرے پر دھاندلی کےالزامات لگانے پر ہوئی، علاقے میں مسلح تصادم کے بعد بھگدڑ مچ گئی، فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا جب کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج طلب کرلی گئی۔

https://www.dailymotion.com/video/x3btqv6_khairpur_news
Load Next Story