قوم کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے وزیراعظم نوازشریف

جمہوری اقدار پر عمل پیرا ہوکر ہی ترقی اورخوشحالی حاصل کی جاسکتی ہے، وزیراعظم

جمہوری اقدار پر عمل پیرا ہوکر ہی ترقی اورخوشحالی حاصل کی جاسکتی ہے، وزیراعظم، فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قوم کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے اور ہمیں جمہوریت پر پختہ یقین ہے۔


لاہور میں علاقے سرائے سلطان کی یونین کونسل میں بلدیاتی انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان جمہوری عمل کے ذریعے معرض وجود میں آیا اور جمہوری اقدار پر عمل پیرا ہوکر ہی ترقی اورخوشحالی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل میں عوام کی بھرپور شرکت آئین اور قانون پر مسلم لیگ (ن) کے یقین کا مظہر ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x3brj18_nawaz-sharif-casted-vote_news
Load Next Story