پنجاب اورسندھ میں انتخابات مجموعی طور پر پرامن رہے سیکریٹری الیکشن کمیشن

خیرپور واقعے پر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، بابر یعقوب


ویب ڈیسک October 31, 2015
خیرپور واقعے پر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، بابر یعقوب، فوٹو: فائل

KARACHI: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ خیرپور کے علاوہ پنجاب اورسندھ میں انتخابات مجموعی طور پر پر امن رہے جب کہ خیرپور واقعے پر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ خیرپور میں 6 لاشیں پولنگ اسٹیشن کے احاطے سے اور 5 باہر سے ملیں جب کہ واقعے پر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعے میں ملوث تمام عناصر کی گرفتاری کی بھی ہدایت دے دی گئی ہیں جب کہ خیرپور میں واقعے کے بعد فوج اور رینجرز طلب کرکے حالات کو کنٹرول کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خیرپورواقعے کے علاوہ پنجاب اور سندھ بھر میں انتخابات مجموعی طور پر پرامن رہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پنجاب سے 49 اور سندھ سے 87 شکایات موصول ہوئیں، پنجاب میں بیلٹ پیپرز میں غلطیوں کے باعث یونین کونسل کی 20 نشستوں پر دوبارہ انتخابات کرائیں جائیں گے اور سندھ کی 6 یونین کونسلز کی مختلف نشستوں پر بھی دوبارہ انتخابات ہوں گے جب کہ بیلٹ پیپرز میں غلطیوں پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جب کہ پولنگ کے دوران کئی مقامات پر بد نظمی دیکھنے میں آئی اور خیرپور کے قصبے رانی پور میں دوگروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔