سلمان خان کی منہ بولی بہن نے شادی کے ایک سال بعد ہی طلاق لے لی

بالی ووڈ اسٹار کی منہ بولی بہن شویتا اور پلکت سمراٹ کی شادی گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی


ویب ڈیسک October 31, 2015
بالی ووڈ اسٹار کی منہ بولی بہن شویتا اور پلکت سمراٹ کی شادی گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی منہ بولی بہن شویتا روہیرا نے شادی کے ایک سال بعد ہی طلاق لے لی۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی منہ بولی راکھی بہن شویتا روہیرا کی شادی گزشتہ سال بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ سے ہوئی تھی جس میں بالی ووڈ اسٹار نے منہ بولی بہن کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا تھا تاہم سلمان خان کی بہن نے شادی کے ایک سال بعد ہی شوہر سے طلاق لے لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شویتا اور ان کے شوہر پلکت کے درمیان آئے روز جھگڑے رہتے تھے جس کے شوروغل کے باعث ان کے پڑوسی بھی ان سے نالاں تھے اورمتعدد بار ان کی شکایت بھی کی گئی تھیں تاہم اب جوڑے میں علیحدگی ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ شویتا اور پلکت سمراٹ کی شادی گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی جس میں سلمان خان اور ان کے خاندان نے شرکت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔