سعودی عرب کی مسجد میں چیتا گھس آیا

چیتے کی مسجد میں موجودگی کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی حکام اسے قابو کرنے موقع پر پہنچ گئے


ویب ڈیسک October 31, 2015
چیتے کی مسجد میں موجودگی کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی حکام اسے قابو کرنے موقع پر پہنچ گئے، فوٹو: العربیہ

سعودی عرب کے شہر بریدہ کی مسجد میں چیتا گھس آیا جسے دیکھ کر نمازی انتہائی خوفزدہ ہوگئے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر بریدہ کی ایک مسجد میں چیتا گھس آیا جسے دیکھ کر مسجد میں موجود نمازی انتہائی خوف زدہ ہوگئے تاہم اس دوران کچھ افراد نے انتہائی چابک دستی سے چیتے کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا جو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

مالک کی قید سے فرار ہونے والا پالتو چیتا مسجد کی صف پر بیٹھ گیا تاہم اس دوران چیتے کی مسجد میں موجودگی کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور اسے جانوروں کے نگران شعبے کی مدد سے اسے قابو کرکے مالک کے حوالے کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔