چین میں عمارت گرنے سے 20 مزدور ملبے تلے دب کر ہلاک

حادثہ صوبے ہینن میں پیش آیا جہاں عمارت کی بنیادوں پر مرمت کا کام جاری تھا جب کہ حادثے میں 23 مزدور بھی زخمی ہوئے


ویب ڈیسک October 31, 2015
حادثہ صوبے ہینن میں پیش آیا جہاں عمارت کی بنیادوں پر مرمت کا کام جاری تھا جب کہ حادثے میں 23 مزدور بھی زخمی ہوئے، فوٹو: فائل

چین کے صوبے ہینن میں عمارت گرنے سے 20 مزدور ملبے تلے دب کر ہلاک جب کہ 23 زخمی ہوگئے جن میں سے 9 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے ہینن میں واقع عمارت کی بنیادوں کی مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران بنیادیں کمزور پڑنے سے عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 20 مزدور ہلاک اور 23 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ مقامی حکومت کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کےمطابق واقعے میں زخمی ہونے والے مزدور کا کہنا تھا کہ حادثے کی بڑی وجہ مزدوروں کی ناتجربہ کاری ہے اور مزدوروں کو اس کام کے لیے کوئی تربیت بھی نہیں دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں بھی اسی صوبے میں نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس واقعے کی تحقیقات میں حادثے کی وجہ عمارت کی تعمیر کے وقت حفاظتی اقدامات کا نظر انداز کرنا بتائی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں