حجاب کی روایت رنگوں اور ڈیزائنوں کی زینت کے ساتھ

اب ہمارے ہاں صرف گھریلو خواتین ہی نہیں، بلکہ دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کی بھی اولین پسند عبایا ہی ہے

اب ہمارے ہاں صرف گھریلو خواتین ہی نہیں، بلکہ دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کی بھی اولین پسند عبایا ہی ہے:ماڈل: نازیہ علی / فوٹو : ایکسپریس

عبایا دنیا بھر کی مسلمان خواتین کی انفرادیت سمجھا جاتا ہے۔ ایک طرف جہاں یہ خواتین کی شخصیت کو بردبار بناتا ہے، وہیں انہیں اعتماد بھی عطا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب ہمارے ہاں صرف گھریلو خواتین ہی نہیں، بلکہ دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کی بھی اولین پسند عبایا ہی ہے۔ سماجی اقدار، مذہبی فرائض اور روایات سے جڑے پہناوے ہمیں ایک ڈگر پر چلتی زندگی میں تبدیلی کا احساس دیتے ہیں۔

یکسانیت ویسے بھی انسانی مزاج سے لگا نہیں کھاتی، اسی لیے چاہے لباس کسی بھی طرح کا منتخب کریں، اس میں تنوع تبدیلی اور نیا پن پہننے والے کو ایک نیا اعتماد عطا کرتا ہے اور دیکھنے والوں کی نظروں کو بھلا معلوم ہوتا ہے۔




سلیقے سے ڈھانپا ہوا سر اور عبایا یوں تو تمام مسلمان خواتین اپنائے ہوئے ہیں، لیکن اس کی وضع قطع میں ہر جگہ کا اپنا رنگ نظر آتا ہے۔

مشرق سے مغرب تک حجاب کی روایت کی امین خواتین مختلف طرح کے عبایا پہنتی ہیں۔ یہ انہیں تحفظ کا احساس دلاتا ہے اور ان کے مذہبی فریضے کی تکمیل بھی کرتا ہے۔ اسی مناسبت سے ہماری ماڈل نے مختلف انواع کے حجاب زیب تن کیے ہیں۔
Load Next Story