دہری شہریت کیس الیکشن کمیشن نے رحمان ملک کے خلاف دائر ریفرنس نمٹا دیا

میرے خلاف درخواست ایک مفرور ملزم محمود اختری نقوی نے جمع کروائی تھی، رحمان ملک


ویب ڈیسک October 23, 2012
میرے خلاف درخواست ایک مفرور ملزم محمود اختری نقوی نے جمع کروائی تھی، رحمان ملک. فوٹو فائل

دہری شہریت کیس میں الیکشن کمیشن نے رحمان ملک کے خلاف دائر ریفرنس نمٹا دیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ نے الیکشن کمیشن کو رحمان ملک کی دہری شہریت کے حوالے سے ریفرنس بھجوادیا تھا جس کے بعد آج الیکشن کمیشن کے اعلی سطح کا اجلاس میں رحمان ملک کے خلاف دائر ریفرنس کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ریفرنس نمٹا دیا جائے۔

اس سے قبل دہری شہریت کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف رحمان ملک نے نظر ثانی کی درخواست جمع کروائی تھی جس میں رحمان ملک نے موقف اختیار کیا کہ مجھے نوٹس دیا گیا نہ سنا گیا جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ عدالت کے مطابق میں صادق اور امین نہیں ہوں اس لئے مجھے نااہل قرار دے دیا گیا، رحمان ملک نے مزید کہا کہ میرے خلاف درخواست ایک مفرور ملزم محمود اختری نقوی نے جمع کروائی تھی جس کے بعد میں نے سینیٹر کی نسشت سے بھی استعفی دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ دہری شہریت کیس میں ملوث رحمن ملک سمیت دیگر ارکان پارلیمینٹ کے خلاف الیکشن کمیشن اور سریم کورٹ نے کاروائی کرکے ان کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |