بڑھتی ہوئی بیروزگاری سے عوام کاجینادوبھرہوچکاہےمتحدہ

ملک کی معاشی،سماجی اوراقتصادی صورتحال نازک ہے،نفسیاتی امراض بھی بڑھ رہے ہیں


ایکسپریس July 17, 2012
ملک کی معاشی،سماجی اوراقتصادی صورتحال نازک ہے،نفسیاتی امراض بھی بڑھ رہے ہیں۔فوٹو/فائل

حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے سیالکوٹ میں بیوی اوردوبچوں کو زہر دیکر قتل کرنے کے واقعے پرگہری تشویش کااظہار کیا ہے اور اس واقعے کوکسمپرسی ،بڑھتی ہوئی غربت ومہنگائی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں انھوں نے کہاکہ ملک کے مختلف علاقوں میں کسمپرسی اوربڑھتی ہوئی بیروزگاری کے باعث غریب عوام کا جینا نہ صرف دوبھرہوچکا ہے بلکہ حالات اور وقت کے آگے بے بس اور تنگ آکر وہ خودکشی سمیت دیگر ماورائے قانون اقدامات پرمجبورہیں۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انھوں نے کہاکہ گھریلوجھگڑوں،حالات کے جبر اور ذہنی دبائو کا شکار افراد کی جانب سے اپنے ہی پیاروں کو بیدردی سے موت کی نیند سلانے کے واقعات سے واضح ہوگیا ہے کہ ملک کی معاشی ، سماجی اور اقتصادی صورتحال نازک ہے ، لوگ بیروزگاری اور غربت کا شکار ہیں اور نفسیاتی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

سیالکوٹ میں رونما ہونے والا واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ارکان قومی اسمبلی نے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ ملک بھرباالخصوص پنجاب میں گھریلوجھگڑوں،حالات کے جبر ، بیروزگار ی اور ذہنی دبائو کے شکار افراد کی جانب سے اپنے ہی پیاروں کو قتل کرنے کے واقعات کاسختی سے نوٹس لیاجائے،ان افسوسناک اورانسانیت سوز واقعات کی روک تھام کیلیے منصوبہ بندی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں