
ہمارے ملک میں بہت کام ہے بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں ہمارے ڈرامے دنیا میں شہرت رکھتے ہیں۔ بھارتی حکومت دہشت گرد ہندو تنظیم شیو سینا کو لگام کیوں نہیں دیتی اس کا مطلب ہے کہ بھارتی حکومت ان دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے، حال ہی بھارت میں ایک پاکستانی اسٹیج ڈرامے کے دوران ہندو انتہا پسندوں حملہ کرکے ڈرامہ رکوانے کی کوشش کی یہ شرمناک بات ہے۔ جب تک پاکستانی فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضمانت نہیں دی جاتی کوئی بھی پاکستانی فنکار بھارت جاکر کام نہیں کریگا۔ ہمیں بھارتی ڈراموں اور فلموں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔