بھارت شیو سینا کو لگام دے علی حسن عرفان ملک

بھارت میں کام کرنا مجبوری نہیں یہاں بھی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اچھا کام ہو رہا ہے، علی حسن اور عرفان ملک

بھارت میں کام کرنا مجبوری نہیں یہاں بھی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اچھا کام ہو رہا ہے، علی حسن اور عرفان ملک ۔ فوٹو : فائل

مشہور مزاحیہ فنکار جوڑی علی حسن، عرفان ملک نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا بھارتی فلموں یا ڈراموں میں کام کرنا ہماری مجبوری نہیں بلکہ ہم بھارتی پروگرام آرگنائزر اور پرموٹرز کی دعوت پر ہمیشہ کام کرنے وہاں گئے ہیں ،ملک اور قوم کا وقار ہماری اولین ترجیح ہے۔


ہمارے ملک میں بہت کام ہے بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں ہمارے ڈرامے دنیا میں شہرت رکھتے ہیں۔ بھارتی حکومت دہشت گرد ہندو تنظیم شیو سینا کو لگام کیوں نہیں دیتی اس کا مطلب ہے کہ بھارتی حکومت ان دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے، حال ہی بھارت میں ایک پاکستانی اسٹیج ڈرامے کے دوران ہندو انتہا پسندوں حملہ کرکے ڈرامہ رکوانے کی کوشش کی یہ شرمناک بات ہے۔ جب تک پاکستانی فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضمانت نہیں دی جاتی کوئی بھی پاکستانی فنکار بھارت جاکر کام نہیں کریگا۔ ہمیں بھارتی ڈراموں اور فلموں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
Load Next Story