عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف شہروں میں سکیورٹی خدشات ہیں رحمان ملک
عید کے موقع پر موبائل سروس معطل کرنے کے حوالے سے تمام صوبوں سے مشاورت جاری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف شہروں میں سکیورٹی خدشات ہیں۔
وزارت داخلہ میں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر موبائل سروس معطل کرنے کے حوالے سے تمام صوبوں سے مشاورت جاری ہے، کوئی بھی کالعدم تنظیم قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرے گی اس حوالے سے چیف سیکریٹریز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف غیر قانونی فنڈز سے وزیر اعظم بنے تھے، اچھا ہوتا عدالت ان کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیتی۔