انکم ٹیکس گوشوارے30اکتوبرتک41فیصدکم جمع کرائے گئے
گزشتہ سال کے دوران 9لاکھ 40 ہزار ٹیکس دہندگان نے اپنی آمدنی کے گوشوارے جمع کرائے تھے۔
حکومت کی جانب سے امیر طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوششیں ناکام دکھائی دیتی ہیں کیونکہ اب تک صرف 2لاکھ 63ہزار ٹیکس دہندگان نے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے ای فائل کیے۔
رپورٹس کے مطابق اب تک صرف 2 لاکھ 63ہزار افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں گزشتہ سال 4 لاکھ 45 ہزار افراد نے گوشوارے جمع کرائے تھے جو 1لاکھ 82 ہزار ریٹرن یا 40.8 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حکومت تیسری مرتبہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پر غور کر رہی ہے، نئی ڈیڈ لائن 15 نومبر تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
ستمبر میں 1لاکھ 31ہزار 811 ریٹرن فائل کیے گئے جبکہ 30اکتوبر تک 1لاکھ 31ہزار 189 مزید ٹیکس ریٹرن جمع کرائے گئے، گزشتہ سال لگ بھگ 4 لاکھ تنخواہ دار افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے جبکہ ریٹرن جمع کرانے والی کمپنیوں کی تعداد 25ہزار رہی، اس کے علاوہ ایسوسی ایشن آف پرسنز (اے اوپیز) کی جانب سے بھی 20ہزار گوشوارے فائل کیے گئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق رواں سال 30اکتوبر تک ای فائلنگ میں پاکستان کے کاروباری حب کراچی سے 58 ہزار ریٹرن، لاہور میں 24ہزار، فیصل آباد سے 17ہزار اور راولپنڈی سے 18ہزار ریٹرن جمع کرائے گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کے دوران 9لاکھ 40 ہزار ٹیکس دہندگان نے اپنی آمدنی کے گوشوارے جمع کرائے تھے۔