پی ایس ایل برطانوی کمپنی سے نشریاتی پروڈکشن معاہدہ
لیگ کا اولین ایڈیشن فروری 2016 میں شیڈول ، دبئی اور شارجہ میزبان
پاکستان سپر لیگ کا برطانوی کمپنی سے نشریاتی پروڈکشن معاہدہ طے پاگیا، ادارے کو گلاسگو لندن پیرالمپک 2012، کامن ویلتھ گیمزاور سوچی ونٹر پرالمپک 2014 کی پروڈکشن کیلیے خدمات فراہم کرنے کا تجربہ حاصل ہے، حقوق پی ایس ایل کے پاس ہی محفوظ رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی نشریاتی پروڈکشن کیلیے ایک برطانوی کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا، پی سی بی کی پریس ریلیز میں بتایا گیاکہ طریقہ کار کے تحت مختلف کمپنیزنے ٹیکنیکل پیشکشیں جمع کرائی تھیں، ان کا بڈ کمیٹی نے جائزہ لیا،اس کام میں ایونٹ کیلیے بطور کنسلٹنٹ کام کرنے والی کمپنی نے بھی معاونت کی، برطانوی ادارے کی پیشکش کو پی ایس ایل کے مالیاتی ماڈل کیلیے موزوں ترین قرار دیا گیا ہے۔
ادارہ ایک گروپ آف کمپنیز کا حصہ اور عالمی سطح پر اسپورٹس پروڈکشن میں نمایاں مقام رکھتا ہے،اس نے 40بڑے براڈ کاسٹ ایوارڈزاپنے نام کررکھے ہیں،حال ہی میں اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کی کوریج کی،اس نے کرکٹ میں ریڈ زون، اسنیکومیٹر،دی اینالسٹ، ہاک آئی اور الٹرا سولومو کیمرا جیسی تکنیکی سہولیات متعارف کرانے میں بھی پہل کی ہے۔
ادارے کو گلاسگو لندن پیرالمپک 2012، کامن ویلتھ گیمزاور سوچی ونٹر پرالمپک 2014 کی پروڈکشن کیلیے خدمات فراہم کرنے کا تجربہ حاصل ہے، حالیہ نشریاتی مصروفیات میں پریمیئر لیگ،یورو لیگ فٹبال، پریمیئر شپ رگبی اور یورپین چیمپئنز کپ شامل ہیں، پی سی بی کا کہنا ہے کہ پروڈکشن رائٹس پی ایس ایل کے پاس ہی محفوظ رہیں گے تاکہ انٹرنیشنل معیار کی کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ لیگ کا اولین ایڈیشن فروری 2016 میں دبئی اور شارجہ میں شیڈول ہے۔