ڈین جونز نے پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کیلیے دستیابی ظاہرکردی

اگر بہت سارے پیسے اور ضمانت دی جائے تو ایونٹ کے لیے خدمات حاضر ہوں گی، سابق آسٹریلوی کرکٹر


Sports Reporter November 01, 2015
اگر بہت سارے پیسے اور ضمانت دی جائے تو ایونٹ کے لیے خدمات حاضر ہوں گی، سابق آسٹریلوی کرکٹر۔ فوٹو: فائل

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے بھی پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کے لئے دستیابی ظاہر کردی ہے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہاکہ اگر بہت سارے پیسے اور ضمانت دی جائے تو ایونٹ کے لیے خدمات حاضر ہوں گی، یاد رہے کہ 54 سالہ ڈین جونز نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران 52 ٹیسٹ میں 46.55 کی اوسط سے 3631 رنز بنائے۔

164 ون ڈے میچز میں انھوں نے 44.61 کی ایوریج سے 6068 رنز جوڑے، انھیں بطور کمنٹیٹر ایک انتہائی ناخوشگوار صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑا جب 2006 میں پروٹیز بیٹسمین ہاشم آملہ کو دہشت گرد پکارا، وہ قبل ازیں پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے بھی امیدوار تھے لیکن بیل منڈھے نہ چڑھ سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں