ریحام جاتے جاتے پی ٹی آئی کی کامیابی بھی اپنے ہمراہ لے گئیں

علیحدگی پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں پارٹی کے لیے سیاسی جھٹکا ثابت ہوئی


Umair Ali Anjum November 01, 2015
علیحدگی پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں پارٹی کے لیے سیاسی جھٹکا ثابت ہوئی۔ فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورریحام خان کی علیحدگی پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں پارٹی کے لیے سیاسی طور پر ایک جھٹکا ثابت ہوئی، ریحام خان توعمران خان کی زندگی سے گئیں لیکن جاتے جاتے پنجاب سے پی ٹی آئی کی کامیابی بھی ساتھ لے گئیں۔

این اے 122 میں حکمران مسلم لیگ کوبڑا سیاسی دھچکا دینے والی تحریک انصاف پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپوراکثریت حاصل نہیں کرسکی، جس کا سیاسی حلقے توقع کررہے تھے۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے سے صرف ایک روز قبل عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی پی ٹی آئی کے لیے سیاسی طورپر اچھاشگون ثابت نہیں ہوئی ہے۔

سیاسی حلقوں کے مطابق یہ علیحدگی پی ٹی آئی کے لئے سیاسی طور پر نقصان کا سبب بنی اوراس علیحدگی نے نہ صرف پارٹی کوبلدیاتی انتخابات میں سیاسی طور پر نقصان سے دوچارکیا ہے بلکہ غیرحتمی اور غیر سرکاری ابتدائی نتائج سے ظاہرہوتا ہے کہ تحریک انصاف جو پنجاب میں (ن) لیگ کے سامنے بڑی سیاسی جماعت کے طورپرسامنے آئی تھی، اب وہ بلدیاتی انتخابات میں مطلوبہ نتائج نہیں حاصل کرسکی۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ ریحام خان عمران خان کی زندگی میں بہارتو لیکرآئی تھیں اوریہ جوڑی شادی کے بعد ملک بھرمیں مقبول بھی ہوئی تاہم اب علیحدگی کے بعد ریحام خان توعمران خان کی زندگی سے چلی گئی ہیں لیکن انتخابی نتائج ظاہرکررہے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کی کامیابی کوبھی اپنے ہمراہ لے گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں