دہشتگردی کیخلاف جوبہتر ہے کر رہے ہیں امریکا کوجوابدہ نہیں چوہدری نثار

مشترکہ دشمنوں کے خلاف لڑنے کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اورمضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، وزیر داخلہ


این این آئی November 01, 2015
پاکستان کی سر زمین سے ہرقسم اور ہررنگ کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے، چوہدری نثار۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جو بہترہے کررہے ہیں، امریکا سمیت کسی بھی ملک کو جوابدہ نہیں ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایران سے ملحق سرحد کی مکمل نگرانی ناممکن ہے، مشترکہ دشمنوں کے خلاف لڑنے کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اورمضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی سر زمین سے ہرقسم اور ہررنگ کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے، کچھ مقامی دہشت گرد تنظیموں کے داعش سے رابطے ہوسکتے ہیں تاہم داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں