بلوچستان کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکا 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی

دھماکے سے ریلوے ٹریک بھی متاثر ہوا جس کے بعد راولپنڈی جانیوالے والی جعفر ایکسپریس کو روک لیا گیا، لیویز ذرائع


ویب ڈیسک November 01, 2015
دھماکے سے ریلوے ٹریک بھی متاثر ہوا جس کے بعد راولپنڈی جانیوالے والی جعفر ایکسپریس کو روک لیا گیا، لیویز ذرائع. فوٹو؛ فائل

بلوچستان کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی تو مستونگ کے قریب دشت کے علاقے میں دہشت گرد ریلوے ٹریک پر دھماکا خیز مواد نصب کر رہا تھا جو پھٹ گیا جس کے تیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے دہشت گرد بھی زخمی ہوا تاہم وہ زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا جس کے بعد جعفر ایکسپریس کو روک لیا گیا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں