عیدالاضحیٰ کے موقع پرملک کے حساس حصوں میں موبائل سروس معطل کرنے کا امکان

اس سے قبل عید الفطر اور یوم عشق رسولﷺ کے موقع پر بھی ملک کے 15 اہم شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی تھیں۔


ویب ڈیسک October 23, 2012
اس سے قبل عید الفطر اور یوم عشق رسولﷺ کے موقع پر بھی ملک کے 15 اہم شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی تھیں۔ فوٹو: فائل

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کے بڑے شہروں سمیت حساس علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت داخلہ کے حکام نے ایکسپریس ٹریبون سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ کراچی،لاہور، خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں عید الاضحیٰ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل کئے جانے کا امکان ہے۔ پابندی کی صورت میں جمعہ کی شام سے ہفتہ کی شام تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظرعید الفطر اور یوم عشق رسولﷺ کے موقع پر بھی ملک کے 15 اہم شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں