ننکانہ صاحب ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم پی ٹی آئی کے 2 حامی جاں بحق
وزیرپور یو سی 48 سے تحریک انصاف کے امیدوار رانا اسرار احمد کامیاب ہوئے تھے
وزیر پور میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 2 حامی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ننکانہ صاحت کے نواحی علاقے وزیرپور کی یو سی 48 میں چیرمین کے لئے 2 کزن رانا اسرار احمد اور رانا نزیر احمد تحریک انصاف اور (ن) کی جانب سے امیدوار تھے، گزشتہ روز بھی دونوں امیدواروں کے کارکنوں میں ہاتھا پائی کے واقعات رونما ہوئے تھے لیکن نتیجہ تحریک انصاف کے حق میں آیا جس پر (ن) لیگ کے کارکنوں میں شدید غصہ پایا جاتا تھا۔
آج صبح جب تحریک انصاف کے کارکن علاقے میں پہنچے تو مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہو گیا اور پھر بات تلخ کلامی کے بعد فائرنگ تک جا پہنچی، مسلح تصادم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 2 کارکن محمد اقبال اور محمد جمشید جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔ گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے دوران پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے متعدد واقعات رونما ہوئے تھے۔