ممبئی حملہ کیس اجمل قصاب کی رحم کی اپیل بھارتی صدر کو بھیج دی گئی

انہوں نے اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ میں بھی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی لیکن ان کی درخواست کو رد کردیا گیا تھا۔


AFP October 23, 2012
انہوں نے اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ میں بھی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی لیکن ان کی درخواست کو رد کردیا گیا تھا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

بھارتی حکام نے 2008 کے ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کی سزائے موت کے خلاف معافی کی درخواست بھارتی صدر کو بھیج دی ہے۔

محمد قصاب پر الزام ہے کہ وہ ان 10 مسلح افراد میں سے ہیں جو ممبئی میں 3 دن تک جاری رہنے والے حملوں میں ملوث تھے جس میں 166 افراد ہلاک ہوئے۔

محمد قصاب کو مئی 2010 میں بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے، قتل اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ اس وقت ممبئی جیل میں ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ میں بھی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی لیکن ان کی درخواست کو رد کردیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں