چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا 2013 میں پریمیئر لیگ کرانے کا اعلان

اگر زیادہ تعداد میں غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ ئے تو یہ ہمارے لئے بہت خوش آئند بات ہوگی، ذکا اشرف


ویب ڈیسک October 23, 2012
اگر زیادہ تعداد میں غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ ئے تو یہ ہمارے لئے بہت خوش آئند بات ہوگی، ذکا اشرف فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے مارچ 2013 میں پاکستان پریمیئر لیگ کرانے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔


ایبٹ آباد میں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے لیگ میں کھیلنے کے لئے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر زیادہ تعداد میں غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ ئے تو یہ ہمارے لئے بہت خوش آئند بات ہوگی۔


چیئرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ لیگ میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور انہیں کامل یقین ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی جلد بحال ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں