بلدیاتی انتخابات میں شکست شفقت محمود پی ٹی آئی لاہور کےآرگنائزر کےعہدے سےمستعفی
بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی ناقص کاکردگی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، شفقت محمود
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے بلدیاتی انتخابات میں بد ترین ناکامی کے بعد لاہور کے آرگنائزر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شفقت محمود نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ انچارج کی حیثیت سے بلدیاتی انتخابات میں اچھی کارکردگی ان کی ذمہ داری تھی۔ انہوں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی لیکن ہماری کارکردگی بہتر نہیں رہی، یہ ان کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں شکست کی ذمہ داری قبول کریں۔
واضح رہے کہ پنجاب میں گزشتہ روزہونے والے بلدیاتی انتخابات میں لاہور میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے 11 امیدوار ہی کامیابی حاصل کرسکے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3bxrmw_shafqat-mehmood_news