فیصل آباد میں عابد شیرعلی پر قتل کا مقدمہ درج

مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں


ویب ڈیسک November 01, 2015
مقدمے میں وزیر مملکت عابد شیر علی اور رکن پنجاب اسمبلی طاہر جمیل سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے خلاف گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q111/q111.webp

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے دوران ایک شخص کی ہلاکت اور 5 افراد کو زخمی کرنے کا مقدمہ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں درج کیا گیا ہے، ذاکر حسین نامی شہری کی مدعیت میں دائر کئے گئے مقدمے میں وزیر مملکت عابد شیر علی اور رکن پنجاب اسمبلی طاہر جمیل سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ 25 ملزمان نامعلوم ہیں۔ مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q12/q12.webp

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی طاہر جمیل نے عابد شیر علی کو فون پر کہا کہ اگر وہ سی سی 97 کا الیکشن ہارنے لگے تو کسی بھی حد تک جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کے کوریاں والا پل پر فائرنگ سے مبشر نامی شخص ہلاک جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئےتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں