کاجول نے فلم انڈسٹری میں واپسی کی وجہ بیٹی کو قرار دیدیا

فلم ’’دل والے‘‘ میں اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی 5 سال بعد جلوہ گر ہوگی


ویب ڈیسک November 01, 2015
شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ’’دل والے‘‘ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی،فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی اسٹائلش اداکارہ کاجول نے کہا کہ انڈسٹری میں واپسی کی وجہ بیٹی ہے کیوں کہ بیٹی کے کہنے پرہی فلم''دل والے'' کا حصہ بنی۔


بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی انڈسٹری کی سب سے کامیاب ترین جوڑی ہے جب کہ اس جوڑی نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ''دل والے دلہنیا لی جائیں گے''،''کچھ کچھ ہوتا ہے''،''کبھی خوشی کبھی غم''اور ''مائی نیم از خان'' شامل ہیں تاہم اب یہ جوڑی ایک بار پھر طویل عرصے بعد فلمساز روہت شیٹھی کی فلم''دل والے'' میں جلوہ گر ہوگی جسے ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار دیا جارہا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا کیوں کہ میں اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتی تھی تاہم بیٹی کے کہنے پر فلم''دل والے'' میں کام کرنے کی حامی بھری۔


واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ''دل والے'' 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں