جو لوگ کہتے تھے پیپلزپارٹی ختم ہوگئی ان کی پیش گوئیاں خاک میں مل گئیں آصف زرداری

بلدیاتی انتخابات اختيارات نچلی سطح پر منتقل كرنے كے لئے آگے كی جانب ایک قدم ہے،شریک چیئرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک November 01, 2015
بلدیاتی انتخابات اختيارات نچلی سطح پر منتقل كرنے كے لئے آگے كی جانب ایک قدم ہے،شریک چیئرمین پیپلزپارٹی . فوٹو: فائل

پاكستان پيپلز پارٹی كے شریک چيئرمين اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جو لوگ پيپلزپارٹی كے بارے ميں ايسے تبصرے كررہے تھے كہ پارٹی كی صورتحال نہايت خراب ہے اور پارٹی ختم ہوچکی ہے ان كی ساری پيشن گوئياں خاک ميں مل گئی ہيں۔

اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے سندھ اور پنجاب ميں بلدياتی انتخابات كے پہلے مرحلے ميں كامياب ہونے والے امیدواروں كو مباركباد دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اختيارات نچلی سطح پر منتقل كرنے كے لئے آگے كی جانب ایک قدم ہے اور بلدياتی انتخابات كے آئندہ مراحل مكمل ہونے كے بعد اختيارات نچلی سطح تک منتقل ہو جائيں گے جو کہ جمہوری نظام کا ایک جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات كے مكمل ہونے سے جمہوريت مضبوط ہوگی اور جمہوری نظام ميں زيادہ سے زيادہ لوگ شريک ہو جائيں گے۔

سابق صدر نے انتخابات کے دوران خيرپور اور فيصل آباد ميں ناخوشگور واقعات ميں ہلاکتوں پر سخت دكھ اور افسوس كا اظہار كيا اور كہا كہ ايسے واقعات كے دوبارہ وقوع پذير ہونے سے روكنے كے لئے اقدامات كئے جائيں۔ انہوں نے پارٹی كے مختلف سطح كے عہديداروں سے كہا كہ بلدياتی انتخابات كے اگلے مراحل كی تياری كريں اور نومنتخب نمائندے عوام کی خدمت کے لئے خود کو وقف کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں