مصر میں حادثے کا شکارروسی مسافر طیارہ فضا میں ہی ٹوٹ گیا تھا حکام

صحرائے سینا کے 16 اسکوائر کلو میٹر تک کی حدود کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہے،تحقیقاتی ٹیم


ویب ڈیسک November 01, 2015
تحقیقاتی ٹیم نے طیارے کا بلیک باکس قبضے میں لے کر ملبہ اکٹھا کرنا شروع کردیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مسافر طیارہ فضا میں ہی ٹوٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 224 افراد ہلاک ہوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی انٹراسٹیٹ ایوی ایشن کمیٹی گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے کی تحقیقات کے لئے مصر پہنچ گئی جن کی معاونت کے لئے فرانس، آئرلینڈ اور مصر کے ماہرین بھی معاونت موجود ہیں جب کہ روسی حکام کا کہنا ہے کہ مسافر طیارہ فضا میں ہی ٹوٹ گیا تھا تاہم اس حوالے سے حتمی نتائج اخذ کرنا قبل ازوقت ہوگا۔

دوسری جانب تحقیقاتی ٹیم نے صحرائے سینا کا دورہ کیا جہاں ٹیم نے طیارے کا بلیک باکس حاصل کرلیا جس سے حاصل ہونے والی پائلٹ کی آخری بات چیت کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ صحرائے سینا کے 16 اسکوائر کلو میٹر تک کی حدود کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور ملبے کے ڈھیرکو اکھٹا کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی طیارہ ایئربس 321 گزشتہ روز مصر کے تفریحی مقام شرم الشیخ سے عملے سمیت 224 مسافروں کو لے کر روسی شہر سینٹ پیٹرس برگ کے لئے روانہ ہوا تھا جو صحرائے سینا میں گرکر تباہ ہوا جب کہ جنگجو تنظیم داعش نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے طیارہ مار گرایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں