فلم ’’ہجرت‘‘ میں آئٹم سانگ پر ثنا کی بہترین پرفارمنس سے ہیروئن رابعہ بٹ پریشان

فلم کی ہیروئن رابعہ بٹ جو افغان رفیوجی کیمپ میں لیڈی ڈاکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں


Cultural Reporter November 02, 2015
فلم کی ہیروئن رابعہ بٹ جو افغان رفیوجی کیمپ میں لیڈی ڈاکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

اداکارہ ثنا کا آئٹم سانگ دیکھ کر فلم ''ہجرت'' کی ہیروئن سپرماڈل رابعہ بٹ کا ڈائریکٹر سے جھگڑا ہوگیا، فاروق مینگل سے آئٹم سانگ خود پر پکچرائز کروانے کے لیے زور لگایا مگر انھوں نے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہدایتکار فاروق مینگل نے لالی ووڈ اسٹار ثنا پر زیرتکمیل فلم ''ہجرت'' کے لیے کراچی میں آئٹم سانگ ''چلی رے دہلی سے لاہور'' شوٹ کیا۔ اس گانے جس کی کوریوگرافی حسن رضوی نے دی جب کہ میوزک ڈائریکٹرساحر علی بگا نے اسے بھارتی گلوکارہ نندنی سریکار کی آواز میں ریکارڈ کیا۔ اس آئٹم سانگ کی کوریوگرافی ، ڈریسنگ ، موسیقی اور اداکارہ ثناء کی بہترین پرفارمنس نے فلم کی ہیروئن رابعہ بٹ کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ جس پر انھوں نے ہدایتکار فاروق مینگل سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اس آئٹم سانگ کو خود پر پکچرائز کروانے کے لیے پریشر ڈالا مگر ڈائریکٹر نے ایسا کرنے سے صاف انکار کردیا اور کہا کہ وہ فلم کو جلد سے جلد مکمل کرکے ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔

رابعہ بٹ جن کی یہ پہلی فلم ہے جس میں ان کے مقابل اسد زمان ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں دیگر فنکاروں میں ندیم بیگ، ایوب کھوسو، رباب علی شامل ہیں۔ اس آئٹم سانگ کے علاوہ علی عظمت، راحت فتح علی خان، عمران عزیز اور عابدہ پروین کی آواز میں گانے شامل ہیں جب کہ فلم کی ہیروئن رابعہ بٹ جو افغان رفیوجی کیمپ میں لیڈی ڈاکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں' ان پر فی میل آواز میں کوئی گانا عکسبند نہیں ہوا ہے۔ یاد رہے سال 2014ء میں ماڈل واداکارہ عروہ حسین کی پہلی فلم ''نامعلوم افراد'' ریلیز ہوئی جس میں ماڈل و اداکارہ مہوش حیات پر فلمایا جانے والا آئٹم سانگ ''بلی'' کی وجہ سے ان کا کسی نے نوٹس نہ لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔