کراچی آپریشن کے اگلے مرحلے میں پولیس اور وکلا پرحملوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکیا جائیگاترجمان رینجرز

پولیس،وکلا اور گواہوں پر حملوں میں ملوث ملزمان اور اجرتی قاتلوں کوبھی گرفتار کیا جائے گاترجمان رینجرز


ویب ڈیسک November 02, 2015
کراچی کےعوام جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع ہیلپ لائن 1101 پردیں, ترجمان رینجرز۔ فوٹو: فائلل

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے اگلے مرحلے میں میں پولیس، گواہوں اور وکلا پرحملوں میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے گا۔

کراچی آپریشن کے اگلے مرحلے کا پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے اگلے مرحلے میں پولیس، گواہوں اور وکلا پرحملوں میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے گا جب کہ پولیس،وکلا اور گواہوں پر حملوں میں ملوث ملزمان اور اجرتی قاتلوں کوبھی گرفتار کیا جائے گا۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ کراچی کےعوام جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع ہیلپ لائن 1101 پردیں تاہم شہری بذریعہ ایس ایم ایس، کال اورای میل اطلاع دے سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں