خود پسند ہوتا تو اداکار نہ ہوتا شاہ رخ خان

پرستاروں کے ہجوم میں خواتین گلے لگ کر روتی ہیں تو سمجھ نہیں آتا کیا کروں، شاہ رخ خان

پرستاروں کے ہجوم میں خواتین گلے لگ کر روتی ہیں تو سمجھ نہیں آتا کیا کروں، شاہ رخ خان فوٹو: فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ خود اعتمادی سے مالا مال ہیں تاہم جب وہ اپنے پرستاروں کی بے لوث محبت دیکھتے ہیں تو جذباتی ہو جاتے ہیں۔


اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ عوام کے ہجوم میں جب آنٹیز اور خواتین ان سے ملنے کے لیے آتی ہیں ، انھیں گلے لگاتی ہیں اور کچھ رونا شروع کر دیتی ہیں تو انھیں بعض اوقات سمجھ میں نہیں آتا وہ کیا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے وقت میں صرف انھیں بے پناہ محبت ہی دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کنگ خان 2نومبر کو زندگی کی50 ویں بہار دیکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ ہر صبح اٹھتے ہیں تو وہ شاہ رخ خان نہیں بلکہ سپر مین، بیٹ مین، راج اور راہول جیسے تقریباً70کردار ہوتے ہیں۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ اگر وہ صرف اپنی ذات سے محبت رکھنے والے خود پسند انسان ہوتے تو اداکار کبھی بھی نہ ہوتے۔ شاہ رخ خان نئی آنے والی فلم روہت شیٹھی کی ''دلوالے'' ہے۔
Load Next Story