الیکشن کمیشن اراکین کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست ناقابل سماعت قرار

عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کے اراکین اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نہیں نبھاسکے،درخواست میں موقف

درخواست میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

سپریم جوڈیشل کونسل نے الیکشن کمیشن کے اراکین کے خلاف پاکستان تحریک انصاف لائرز ونگ کی درخواست خارج کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف لائرز ونگ پنجاب کے رہنما گوہرنواز سندھو کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 2013 کے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کے اراکین اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نہیں نبھاسکے، اس لئے انہیں مزید کام سے روکا جائے۔ دائر کی گئی درخواست میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے درخواست ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد ناقابل سماعت قرار دے دی۔


واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں تحریک انصاف کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات میں بدانتظامی تو ضرور ہوئی ہے لیکن اسے منظم دھاندلی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

https://www.dailymotion.com/video/x3c4a55_sjc-reject-pti-lawyers-reference_news
Load Next Story