مودی کی سری نگر آمد سے قبل قابض بھارتی فورسز کا حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن

مودی کی آمد کےموقع پراحتجاج کے خوف سے سید علی گیلانی کو گھر میں نظر بند جبکہ دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا


ویب ڈیسک November 02, 2015
مودی کی سری نگر آمد کے موقع پر حریت رہنماؤں نے ملین مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی متوقع سری نگر آمد پر قابض بھارتی فورسز نے حریت رہنماؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے کشمیری رہنماؤں کو گرفتار اور گھروں میں نظر بند کرنا شروع کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے مودی کی سری نگر آمد کے موقع پر حریت رہنماؤں کی جانب سے ملین مارچ کے اعلان کے بعد برزگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو گھر میں نظر بند جب کہ یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی میں سیکیورٹی کی آڑ میں نہتے اور بے گناہ افراد کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 7 نومبر کو سری نگر کا دورہ کرنا ہے اور اس موقع پر حریت رہنماؤں نے ملین مارچ کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں