شیر کو انتخابی مہم کا حصہ بنانے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لیگی امیدواروں نے اصلی شیرکو انتخابی مہم میں استعمال کیا جو وائلڈ لائف قوانین کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار

لیگی امیدواروں نے اصلی شیرکو انتخابی مہم میں استعمال کیا جو وائلڈ لائف قوانین کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اصلی شیر کو انتخابی مہم کا حصہ بنائے جانے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے معروف اداکارہ فریال گوہر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) نے شیر کو انتخابی مہم کا حصہ بنایا اور شیر کے گلے میں پٹا ڈال کر اسے سڑکوں پر گھمایا گیا جو وائلڈ لائف قوانین کے علاوہ جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے جب کہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود لیگی امیدواروں نے اصلی شیر کو انتخابی مہم میں استعمال کیا اس لئے مسلم لیگ (ن) کے خلاف کارروائی کی جائے۔


اس موقع پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کے منع کرنے کے باوجود انتخابی مہم میں شیر لانے پر کیا کارروائی کی گئی جب کہ عدالت نے مزید کارروائی 20 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

https://www.dailymotion.com/video/edit/x3c3yew_pmln-real-lion-in-election-campaign_news
Load Next Story